تبريز كی اسلامی ہنر يونيورسٹی كے شعبہ ثقافتی امور كے ڈائريكٹر "بہبود اصغر زادہ" نے پيرس میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے رپورٹر كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ "قالين عشق" سے موسوم عالم اسلام كی نفيس ترين قرآنی قالين جو دونوں طرف ۸۰ لائنوں میں اون اور ريشم سے بنی گئی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس قرآنی قالين كی بافت يونيورسٹی كے چانسلر "محمد علی كی نژاد" كی نگرانی میں مكمل كی گئی ہےجس كا پہلا نسخہ چانسلر كے توسط سے قائد انقلاب كو پيش كيا گيا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار كرتے ہوئے پورے قرآن كو اسی طرح مکمل کرنے کی تاکید کی تھی ۔
واضح رہے كہ سال ۲۰۱۰ء میں اس قرآنی قالين كو مكمل اور قائد انقلاب كی موجودگی میں رونمائی كے لیے پيش كيا گيا تھا ۔
989975