تركی ؛ "سياسی تفكرات اور عصر جمہوريت میں قرآنی ترجمے كی آئیڈيالوجی" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

23:04 - April 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2310256

تركی ؛ "سياسی تفكرات اور عصر جمہوريت میں قرآنی ترجمے كی آئیڈيالوجی" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : ۲۰ اپريل كو تركی كے شہر "گيرسن" میں "سياسی تفكرات اور عصر جمہوريت میں قرآنی ترجمے كی آئیڈيالوجی" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد كيا گيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «haberyurdum»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس گيرسن يونيورسٹی كی انجمن سائنسی تحقيقات كی كوششوں اور دينی ، سياسی اور ثقافتی امور كے ماہرين كے علاوہ ترك يونيورسٹيوں كے شعبہ الہيات كے اساتيد كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
چوكورووا (Çukurova) ، يونيورسٹی كے شعبہ الہيات كے فكيلٹی ممبر نے اپنے خطاب میں خيال ظاہر كيا ہے كہ قرآن كے نزول كو ١۴۰۰ سال گزرنے كے باوجود یہ آسمانی كتاب اب بھی دنيابھر كے لوگوں كے نزديك سب سے زيادہ پسندیدہ كتاب ہے اور بہت سے لوگ قرآنی ترجموں كے ذريعے قرآنی تعليمات سے آشنائی حاصل كر چكے ہیں ۔
990408
نظرات بینندگان
captcha