تركی میں "ديانت" سينٹر سے وابستہ ٹی وی چينل كا افتتاح

IQNA

تركی میں "ديانت" سينٹر سے وابستہ ٹی وی چينل كا افتتاح

23:08 - April 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2310266
ثقافت اور ہنر گروپ : تركی كے "ديانت" سينٹر كے سربراہ "محمد گورمز" نے كہا ہے كہ یہ ادارہ بہت جلد ايك ٹی وی چينل كا افتتاح كرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق تركی كے "ديانت" سينٹر كے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ادارے كی جانب سے تركی كے ریڈيو اور ٹيلی ويژن سينٹرز كے ساتھ ايك قرار داد پر دستخط كیے گئے ہیں واضح کیا ہے کہ یہ چینل پہلے مرحلے میں اسلامی اعیاد کی مناسبت سے اپنے پروگراموں کو نشر کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس چینل کا بقاعدہ آغاز اس سال ماہ رمضان میں ہوگا جو مختلف دینی پروگروموں پر مشتمل ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم سے وابستہ ترکی دیانت سینٹر ملکی سطح پر دینی معاملات کی نگرانی کے لیے واحد ادارہ ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی کی تمام مساجد کا انتظام اسی ادارے کے ذمے ہے اور تمام آئمہ جماعت کے ساتھ ساتھ مساجد کے خدمتکار اس ادارے کے ماتحت ہیں ۔

990336
نظرات بینندگان
captcha