ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Press Tv" سے نقل كيا ہے كہ یہ مظاہرے بحرينی انسانی حقوق كے سرگرم ركن كی حمايت میں ہے جو دو مہينوں سے آل خليفہ حكومت كی قيد میں بھوك ہڑتال كئے ہوئے ہیں۔
مظاہرين اس احتجاجی مظاہرے میں پر امن مظاہروں پر تشدد كی مذمت كریں گے اور عبدالہادی الخواجہ كی رہائی كا مطالبہ كریں گے۔
يادرہے كہ انقلاب بحرين كے آغاز سے ليكر آل خليفہ كی حكومت نے مظاہرين پر زبردست تشدد كيا ہے اس كی وجہ سے بہت سارے لوگ زخمی اور شہيد ہوگئے اور ہزاروں لوگ گرفتار ہوئے ہیں اور بہت سارے لوگوں كو نوكريوں سے نكال ديا ہے۔
991826