مصری پارليمنٹ نے مفتی علی جمعہ كو برخاست كرنے كا مطالبہ كرديا

IQNA

مصری پارليمنٹ نے مفتی علی جمعہ كو برخاست كرنے كا مطالبہ كرديا

23:04 - April 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2311127
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز مصری پارليمنٹ كے نمائندوں نے مفتی علی جمعہ كے بيت المقدس كے سفر كی وجہ سے اسے عہدے سے برخاست كرنے كا مطالبہ كرديا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "20minutes" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے مصری عوام اور اسلامی تنظيموں كی طرف سے علی جمعہ پر اعتراضات وسيع ہونے پر پارليمنٹ كے نمائندے بھی عوامی احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں اور علی جمعہ كو اس كے عہدہ سے برخاست كرنے كا مطالبہ كررہے ہیں ۔ مصری مفتی نے لوگ كے احتجاج میں كہا ہے كہ میں اردنی سرحد سے بيت المقدس میں داخل ہوا تھا مقبوضہ علاقواں میں نہیں گيا اور ميرا مقصد مسجد الاقصی كی زيارت اور عبادت تھا۔
كہا جارہا ہے كہ علی جمعہ بيت المقدس سے واپسی پر لوگوں كے اعتراضات كی وجہ سے خانہ نشين ہوگئے ہیں۔
991859
نظرات بینندگان
captcha