كرغزستان میں " اسلامی نقطہ نظر میں خوش بخت خاندان " كے عنوان سے ٹريننگ كورس كا انعقاد

IQNA

23:05 - April 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2311136

كرغزستان میں " اسلامی نقطہ نظر میں خوش بخت خاندان " كے عنوان سے ٹريننگ كورس كا انعقاد

آرٹ و ثقافت گروپ:كرغزستان كی اسلامك يونيورسٹی میں خواتين كيلئے خصوصی ٹريننگ كورس 22 اپريل سے شروع ہوچكا ہے جس كا عنوان "اسلامی نقطہ نظر میں خوش بخت خاندان" ہے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس ٹريننگ كورس كی استاد اصيل خانم ابوالغازی يوا نے بتايا كہ كورس میں خواتين اور لڑكياں شركت كررہی ہیں جنہیں اسلامی شريعت اور قرآنی آيات كی رو سے خوش بخت خاندان كے بارے میں بتايا جارہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا اس كورس كا بنيادی مقصد معاشرے اور خاندان میں خواتين كا مقام اور كردار كی وضاحت اور خواتين كی سلامتی بارے میں آشنائی ہے۔
991296
نظرات بینندگان
captcha