غزہ كانفرنس كے دوران مشرقی قدس كی آزادی كا مطالبہ

IQNA

غزہ كانفرنس كے دوران مشرقی قدس كی آزادی كا مطالبہ

23:53 - April 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2311154
بين الاقوامی گروپ : ۲۲ اپريل كو ثقافتی مركز "رشاد الشوا" میں منعقد ہونے والی غزہ كانفرنس كے شركاء نے مشرقی قدس كی آزادی كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كانفرنس میں شریک غزہ كے ہزاروں شہريوں اور مختلف فلسطينی گرپووں كے نمائندوں پر مشتمل ايك گروپ نے مشرقی قدس كو اسرائيلی چنگل سے آزاد كرانے پر زور ديا ہے ۔
فلسطينی عالم دين شيخ يوسف سلامہ نے اس كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ دنيا بھر كے مسلمانوں اور فلسطينی عوام كو چاہيئے كہ اپنے درميان اختلافات كو ختم كریں اور باہمی اتحاد کے ذریعے قدس شريف كو صیہونی حكومت كے شر سے نجات دلائیں ۔
كانفرنس میں شریك مصر كی حزب "نور" كے سربراہ نے خيال ظاہر كيا ہے كہ قومی سطح پر اصلاحات متحدہ محاذ كی تشكيل كے لیے پہلا قدم ہیں تاكہ قدس پر منڈلاتے خطرات كا مقابلہ اور فلسطينی عوام كے غموں كا ازالہ كيا جاسكے ۔
991869
نظرات بینندگان
captcha