جرمنی ؛ وزير داخلہ كی جانب سے ملك میں وہابی فرقے کی سرگرميوں پر كڑی تنقيد

IQNA

جرمنی ؛ وزير داخلہ كی جانب سے ملك میں وہابی فرقے کی سرگرميوں پر كڑی تنقيد

23:52 - April 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2311159
بين الاقوامی گروپ : جرمن وزير داخلہ نے برلين میں منعقدہ "جرمنی میں اسلام" کے عنوان سے ایک كانفرنس كے دوران ملك میں بڑھتی ہوئی وہابی فرقے كی سرگرميوں اور اس گمراہ ٹولے كی جانب سے ملك میں لاكھوں قرآنی نسخے تقسیم کرنے پر كڑی تنقيد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جرمن وزير داخلہ "ہانس پیٹر فرڈريش" نے اس كانفرنس كے دوران وہابی افكار كو شديد تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ وہابی جو كام بھی انجام ديتے ہیں خود كو اسطرح پیش کرتے ہیں جیسے حق تو صرف انہی کے اختیار میں ہے جبكہ یہ عمل جرمنی كے اساسی قانون كے مخالف ہے ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس كے دوران حكومتی عہديداروں كے علاوہ اسلامی تنظیموں اور اداروں كے مختلف نمائندوں نے جرمنی میں وہابی فرقے کی سرگرمیوں پر شديد تنقيد كرتے ہوئے اس فرقے كے منحرف افكار كا مقابلے كرنے پر زور ديا ہے ۔
991872
نظرات بینندگان
captcha