اردن ؛ "اسلامی بينكاری" كے عنوان سے پہلی كانفرنس كا اختتام

IQNA

اردن ؛ "اسلامی بينكاری" كے عنوان سے پہلی كانفرنس كا اختتام

23:48 - April 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2312066
بين الاقوامی گروپ : ۲۲اپريل كو اردن كے مركزی بينك كے زير نگرانی "اسلامی بينكاری" كے عنوان سے پہلی بين الاقوامی علمی كانفرنس دارالحكومت "امان" میں اختتام پزير ہوئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ mubasher، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كانفرنس كے اختتام پر حاضرين نے مركزی بينك سے مطالبہ كيا ہے كہ بينكوں اور مالی اداروں سے متعلق اسلامی اصول و ضوابط كی رعايت كی جائے ۔
اسی طرح اسلامی سرمایہ كاری كے ميدان میں فعاليت كرنے والے اداروں اور بينكوں سے درخواست كی گئی ہے كہ اسلامی مالياتی اداروں كو كنٹرول كرنے والے بورڈ آف آڈٹ کی جانب سے صادر كیے گئے شرعی اصولوں كا خيال ركھا جائے ۔
قابل ذكرہے كہ بنكوں اور اسلامی سرمایہ كاری كے لیے قائم محكموں كے بانڈز سے مربوط شرعی قوانین كی منظوری كے لیے علماء اور محققين پر مشتمل كمیٹی كی تشكيل اس كانفرنس کی ديگر تجاويز میں شامل ہے ۔
991900
نظرات بینندگان
captcha