ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "shorouknews" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ مصر كے متعدد وكلاء اور سياسی سرگرم كاركنوں نے فيس بك پر اعلان كيا ہے قاہرہ میں سعودی عرب كے سفارت خانے كے سامنے احتجاجی مظاہرہ كيا جائے گا جس میں مصری وكيل احمد الجيزاوی جو سعودی بادشاہ كی توہين كے جرم میں گرفتار ہیں اس كی رہائی كا بھی مطالبہ كيا جائے گا۔
مظاہرين، احمد الجيزاوی كی رہائی اور سعودی سفير كے مصر سے اخرج كا مطالبہ كریں گے۔ حزب آزادی برائے پر امن تبديلی نے اپنے ايك بيانیہ میں تمام مصری سفارت خانوں كو خبردار كيا ہے كہ مصری عوام كے حقوق كا خيال ركھا جائے۔
انہو ں نے مزيد كہا آل سعود كی جيلوں میں فقط سعودی باشندوں پر ہی ظلم نہیں ہوتا بلكہ تمام ممالك كے قيديوں كو ظلم كا نشانہ بنايا جاتا ہے۔
يادرہے كہ احمد الجيزاوی كو عمرہ ادا كرتے ہوئے سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے گرفتار كرليا تھا۔
992976