"ہنر اور شيعہ تہذيب" كانفرنس كا اصل ہدف عالم اسلام میں ہنر كی ساخت كو بيان كرنا ہے

IQNA

"ہنر اور شيعہ تہذيب" كانفرنس كا اصل ہدف عالم اسلام میں ہنر كی ساخت كو بيان كرنا ہے

23:45 - April 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2312390
ہنر گروپ : اسلامی ثقافت اور ہنر تحقيقاتی سينٹر كے سربراہ نے "ہنر اور شيعہ تہذيب" كانفرنس كے انعقاد كا ہدف بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كانفرنس كا ہدف عالم اسلام میں ہنر كی ساخت اور اس کے بنيادی اركان كو بيان كرنا ہے ايسی بنيادیں ، عناصر اور اركان جن كی تشكيل دقيقا شيعہ تعليمات پر قائم ہے ۔
اسلامی ثقافت اور ہنر تحقيقاتی سينٹر كے سربراہ اور يونيورسٹی كے پروفيسر "ايرج داداشی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران پہلے "ہنر اور شيعہ تہذيب" فيسٹيول كے بارے میں بتايا ہے كہ "ہنر اور شيعہ تہذيب" فيسٹيول پہلی مرتبہ ملكی سطح پر یہاں تك كہ علاقائی اور عالمی سطح پر منعقد كيا جارہا ہے ۔ اس سے پہلے كبھی اس طرح کا فیسٹیول منعقد نہیں کیا گیا اور نہ ہی كسی نے ہنر اور شعیہ تہذيب و تمدن كے بارے میں كوئی بات كی تھی ۔
انہوں نے اعلان كيا ہے كہ اس فيسٹيول كا ہدف عالم اسلام میں ہنر كی ساخت اور بنيادی اركان كو بيان كرنا ہے ايسی بنيادیں ،عناصر اور اركان جن كی تشكيل دقيقا شيعہ تعليمات پر قائم ہے مثلا اگر پيشوں اور صنعتوں كی تاريخ كا جائزہ ليا جائے تو معلوم ہوگا کہ اس پرانے زمانے میں بھی مختلف پيشہ ورانہ شعبے ايك نظام اور قانون پر قائم تھے ۔
992193
نظرات بینندگان
captcha