غيرمسلم افراد كے لیے قرآنی تفسير كی اشاعت ، اسلام سے متعلق شبہات كے ازالے كا باعث ہے

IQNA

غيرمسلم افراد كے لیے قرآنی تفسير كی اشاعت ، اسلام سے متعلق شبہات كے ازالے كا باعث ہے

23:45 - April 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2312391
ادب اور ارٹس گروپ : اسلامی مجلس شوری میں قائم قرآن كمیٹی كی سربراہ نے قرآنی ثقافت كے فروغ كے لیے مختلف زبانون میں قرآنی ترجموں كی جانب اشارہ كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ دنيا قرآنی مفاہيم كی پياسی ہے اسی بنياد پر مختلف زبانوں میں قرآن كا ترجمہ اسلام سے متعلق لوگوں كے شبہات كے ازلے کا باعث بن سکتا ہے
اسلامی جمہوریہ ايران كی مجلس شوری میں قائم قرآن و عترت كمیٹی كی صدر "لالہ افتخاری" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران حكومتی عہدیداروں كی جانب سے قرآن كے نشر و اشاعت میں دلچسپی كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ قرآن كے نشر و اشاعت كو دوحصوں قرآن اور قرآنی كتابوں كی اشاعت میں تقسيم کرنا چاہيئے اور ہر دو شعبوں میں خاص اہتمام كيا جانا چاہيئے كيونكہ اسوقت ہم دنيا بھر كے لوگوں بالخصوص اسلامی ممالك كی عوام كے درميان قرآنی مفاہيم كی طرف خاص رجحان كا مشاہدہ كر رہے ہیں ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ اس وقت پوری دنيا قرآن اور دين اسلام سے مربوط مطالب اور مباحث كی پياسی ہے اسی لیے قرآنی حقائق كو استخراج كرنا چاہيئے اور ان كا مخلتف زبانوں میں ترجمہ دنيا والوں كے اختيار میں قرار دينا چاہيئے تاكہ اسلام دشمن عناصر كی سازشوں كا مقابلہ كيا جاسكے ۔
992355
نظرات بینندگان
captcha