فنلينڈ ؛ سيدہ فاطمہ زہرا﴿ٕع﴾ كے یوم شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

IQNA

فنلينڈ ؛ سيدہ فاطمہ زہرا﴿ٕع﴾ كے یوم شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

23:46 - April 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2312393
بين الاقوامی گروپ : ۲٦ اپريل بروز جمعرات ، فنلينڈ میں واقع امام بارگاہ "اصحاب الكساء" كی كوششوں سے نبی مكرم اسلام ﴿ص﴾ كی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے یوم شہادت کی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ sotaliraq، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فنلينڈ كے "اصحاب الكساء" امام بارگاہ كی انتظامیہ نے اعلان كيا ہے كہ عزاداری كا یہ پروگرام جمعرات کو مقامی وقت كے مطابق شام ۷ بجے منعقد كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ انتظامیہ كی جانب سے شہزادی كونين سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی شہادت كے موقع پر حضرت امام زمانہ ﴿عج﴾ ، مراجع تقلید اور دنيا بھر كے مسلمانوں كی خدمت میں تعزيت پيش كی گئی ہے ۔
امام بارگاہ كی جانب سے جاری كیے گئے بيان میں كہا گيا ہے كہ روايات كی روشنی میں سيدہ زہرا﴿ع﴾ رحلت پيغمبر ﴿ص﴾ كے بعد تقريبا ۹۵ دن زندہ رہیں اور ۳ جمادی الثانی سن ١١ ہجری كو مقام شہادت پر فائز ہوئی ہیں ۔
993200
نظرات بینندگان
captcha