ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ almesryoon، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۳ اپريل كو شيخ الازہر ، "شيخ احمد الطيب" نے ملائيشيا كے سابق وزير مذہبی امور "عبد اللہ بن زين" ،وزير اعظم كے مشير اور قاہرہ میں تعينات ملائيشيا كے سفير "فخر الدين بن عبد المعطی" پر مشتمل ملائيشين وفد كے ساتھ ملاقات كی ہے ۔
واضح رہے كہ ملائيشين وزير اعظم كے مشير نے اس ملاقات كے دوران شيخ الازہر كو ملايا يونيورسٹی میں ڈاكٹریٹ كی اعزازی ڈگری كے حوالے سے ایک تقريب میں شركت كے لیے ملائيشيا كے تين روزہ سرکاری دورے کی دعوت دی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ شيخ الازہر نے ملائيشين حكومت كی قدردانی كرتے ہوئے اس ملك كو اقتصادی ، سياسی اور سماجی ميدانوں میں رول ماڈل قرار ديا ہے ۔
993029