ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ کی رپورٹ کے مطابق بين الاقوامی قرآنی مقابلے "جايزہ كويت" کا تیسرا مرحلہ دنيابھر كے ۷۰ ممالك من جملہ اسلامی جمہوریہ ايران سے تعلق رکھنے والے ١۴۰ قاريوں اور حفاظ كرام كی شركت كے ہمراہ ١۰ روز تك جاری رہنے کے بعد ١۸ اپريل كو كامياب اميدواروں كے اعلان كے ساتھ اپنے اختتام كو پہنچا ہے ۔
كويت میں ايرانی كلچرل سينٹر كی جانب سے ايكنا كو ملنے والی رپورٹ كے مطابق شعبہ حفظ كل قرآن میں ايرانی حافظ محمد جواد محمدی مجد نے ، كويت ، سعودی عرب ، تاجكستان، ليبيا ، نائجيريا، مصر ، روس اور البانيا كے نمائندوں كے ساتھ سخت مقابلے كے بعد ساتویں پوزيشن حاصل كی ہے ۔
992377