ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، ايران كے زبان شناس اور اسلامی انسائيكلوپیڈيا مركز كی سپريم كونسل كے ركن "احمد پاكتچی" نے "روسی زبان میں قرآنی ترجموں كے بارے میں مختصر رپورٹ" كے عنوان سے اپنے ايك مقالے میں جو "ترجمان وحی" مجلے كے تيسرے شمارے میں بھی شائع ہوچكا ہے ، روسی زبان میں اب تك مكمل ہونے والے قرآنی ترجموں كا تفصيلی جائزہ ليا ہے ۔
"احمد پاكتچی" كے مطابق يورپين زبان میں قرآنی ترجموں كی مہم كا آغاز ١۷ویں صدی عيسوی میں ہوا اور اٹھارویں صدی میں اس مہم نے اپنے ارتقائی مراحل طے كیے ، ان ترجموں میں سے ١۷ ویں صدی عيسوی سے مربوط "آندرہ ڈوريیہ" کا فرانسوی زبان میں پيش كيا گيا قرآنی ترجمہ قابل ذكر ہے ۔
992983