قرآن كے ساتھ مختلف علوم كی تعليم بيروت كی انجمن قرآن كا مہم ترين امتياز ہے

IQNA

23:48 - April 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2312402

قرآن كے ساتھ مختلف علوم كی تعليم بيروت كی انجمن قرآن كا مہم ترين امتياز ہے

بين الاقوامی گروپ : قرٲت ، حفظ اور تفسير قرآن كے خصوصی كورسز كے انعقاد كے ساتھ ساتھ علم نفسيات كے مختلف شعبوں ، تربيتی علوم ، تدريس كے اصول اور اسلامی اخلاق كی تعليم دينا انجمن قرآن كريم شعبہ بيروت كے مہم ترين امتيازات میں سے ہے ۔

انجمن قرآن شعبہ بيروت كے انچارج ،تفسير اور قرآنی علوم كے ماہر اور جامعة المصطفی العالمية كے شعبہ بيروت كے استاد "احمد حاج حسين محمدی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ لبنان كی مركزی انجمن قرآن كريم ايك قرآنی خيراتی ادارہ ہے جو سال ١۹۷۸ء میں لبنان میں تاسيس كيا گيا ، اس ادارے نے شروع میں پانچ مختلف شعبوں میں اپنے كام كا آغاز كيا ليكن اسوقت پورے لبنان میں اس انجمن كی ۲۰ شاخیں كام كر رہی ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس انجمن كی ذيلی شاخوں میں سے مہم ترين بيروت كی شاخ ہے جو حفظ ، قرٲت ،تجويد اور تفسير قرآن كے مختلف شعبوں میں فعاليت كر رہی ہے اور اس ادارے میں ابتدائی ، متوسط اور خصوصی مرحلوں کے تین مختلف حصوں میں علم تجويد ، اور قرٲت كے طريقوں كی تعليم دی جاتی ہے ۔
992806
نظرات بینندگان
captcha