جمعہ "نجات انقلاب" كی مناسبت سے مصری عوام كا عظيم اجتماع

IQNA

جمعہ "نجات انقلاب" كی مناسبت سے مصری عوام كا عظيم اجتماع

23:53 - April 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2312980
بين الاقوامی گروپ : اخوان المسلمين اور ديگر متعدد سياسی اور دينی جماعتوں كی جانب سے ۲۷ اپريل جمعہ كے دن كو "نجات انقلاب" كا دن قرار ديئے جانے كے بعد آج صبح مصری عوام كی بڑی تعداد نے "التحرير" چوك كی جانب حركت كی ہے اور اسوقت اس چوك پر جمع ہونے والے لاكھوں افراد کے مظاہرے جاری ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لاکھوں افراد کے ساتھ ساتھ اخوان المسلمین سمیت مصركی ١۳ سياسی اور دينی جماعتیں بھی جمعہ "نجات انقلاب" کی مناسبت سے ہونے والے مظاہروں میں شركت كر رہی ہیں۔
مظاہرے میں شريك پارٹيوں نے اعلان كيا ہے كہ لاكھوں افراد پر مشتمل ان مظاہروں كا ہدف انقلاب كی حمايت ، انقلابيوں كے مطالبات كو پورا كرنے ، فوجی كونسل كی جانب سے حكومتی امور میں مداخلت اور سابق حكومت سے وابستہ عناصر كو دوبارہ اقتدار میں لانے کے خلاف احتجاج كرنا ہے ۔

994308
نظرات بینندگان
captcha