ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Palstine Info" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اوقاف الخليل كے ڈائريكٹر نے اعلان كيا ہے صیہونی آباد كاروں كے ايك گروپ نے اسرائيلی سيكورٹی فورسز كی مدد سے مسجد ابراہيم پر صیہونی پرچم كو نصب كرديا ہے۔
جعبری نے كہا كہ صیہونی آباد كاروں كا یہ اقدام مسجد ابراہيم كی توہين ہے اس كی اسلامی تاريخی حيثيت سے انكار كے مترادف ہے۔ انہوں نے مزيد كہا مسجد ابراہيم كی بے حرمتی كے مسلمانوں كے احساسات مجروح ہوں گے۔ اس سے صیہونی حكومت فورا مسلمانوں كی مسجد سے پرچم اتار دے ۔ گذشتہ سال بھی صیہونی حكومت نے مسجد ابراہيم ميراث یہوديوں میں شامل كرنے كی كوشش كی جس كے بعد صیہونی آباد كاروں كے مسجد ابراہيم اور مسلمانوں پر حملات میں اضافہ ہوگيا تھا۔
994818