لندن ؛ حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے جشن كا اہتمام

IQNA

لندن ؛ حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے جشن كا اہتمام

23:51 - April 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2313777
بين الاقوامی گروپ : پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت کے موقع پر انگلينڈ كے اسلامی مركز میں خواتين كے لیے جشن كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ic-el»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۲ مئی كو ام الآئمہ حضرت فاطمہ زہرا﴿ٕع﴾ كی ولادت باسعادت كے موقع پر اسلامی مركز كی جانب سے انگلينڈ میں مقيم مسلمان خواتين كے لیے جشن كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ جشن كا آغاز مقامی وقت كے مطابق شام ٦:30 پر لندن كے اسلامی مركز میں ہو گا جس میں خواتين كے لیے مختلف پروگراموں کا اجرا کیا جائے گا ۔
994556
نظرات بینندگان
captcha