ہيومن رائٹس واچ كی سعودی وكيلوں كے خلاف انسداد دشت گردی كی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے پر كڑی تنقيد

IQNA

ہيومن رائٹس واچ كی سعودی وكيلوں كے خلاف انسداد دشت گردی كی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے پر كڑی تنقيد

23:49 - April 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2313792
بين الاقوامی گروپ : ہيومن رائٹس واچ نے ايك بيان كے ذريعے سعودی وكيلوں كے خلاف انسداد دشت گردی كی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے پر كڑی تنقيد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ alahad.tv، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ادارے نے اعلان كيا ہے كہ حكومت آل سعود كو انسداد دشت گردی كی عدالتوں میں وكلاء پر دائر مقدموں کو فوری طور پر ختم كرنا چاہیئے ۔
ہيومن رائٹس واچ نے رپورٹ دی ہے كہ متعدد سعودی شہری كئی سال سے بغير كسی جرم كے حكومتی جيلوں میں عقوبتیں جھيل رہے ہیں ۔
اس ادراے نے زور ديا ہے كہ سعودی عرب كی انسداد دہشت گردی كی عدالت كے تمام احكامات اور سزائیں كالعدم قرار دی جاتی ہیں كيونكہ ان عدالتوں میں پيش كیے جانے والے تمام قيدی سياسی ملزم شمار ہوتے ہیں ۔
994635
نظرات بینندگان
captcha