ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كے انسانی حقوق كے ہائی كميشن كے ترجمان "رابرٹ كلويل" نے اعلان كيا ہے اس ادارے كی جانب سے بحرين كی صورتحال كا جائزہ لينے كی خاطر ايك پينل بھيجا جائے گا۔
ترجمان نے جنيوا میں ايك پريس كانفرنس كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ انسانی حقوق كے ہائی كميشن نے بحرين سے مربوط مسائل كا جائزہ لينے كے لیے آئندہ كچھ دنوں میں بحرينی حكام كے ساتھ رابطہ كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اقوام متحدہ كی یہ ٹيم گزشتہ ايك سال سے بحرين میں انسانی حقوق سے مربوط مسائل كا جائزہ لے گی اور اسی طرح ايك مستقل كمیٹی ان مسائل كی آزادانہ جانچ پڑتال كرے گی ۔
995663