نشہ آورگولياں ركھنے كا الزام ؛ سعودی عرب كی جانب سے الجيزاوی كو گرفتار كرنے كی توجیہ يا انتقام

IQNA

نشہ آورگولياں ركھنے كا الزام ؛ سعودی عرب كی جانب سے الجيزاوی كو گرفتار كرنے كی توجیہ يا انتقام

22:30 - April 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2314634
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "عكاظ" نے آل سعود كی جيل میں قيد مصری وكيل پر ۲١ ہزار ۳۸۰ "زنيكس" نامی نشہ آور گوليوں كی سمگلنگ كے الزام كو اسكی سزا كا اصل سبب قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ مصری عوام بخوبی جانتے ہیں كہ آل سعود كی جيلوں میں قيد الجيزاوی كا جرم كيا ہے ۔
سعودی حكام كے مضحكہ خيز الزامات اس بات كی نشان دہی كررہے ہیں كہ الجيزاوی كو ، جو مصر كے مصدقہ اور فعال وكيل ہیں ، صرف اسلیے قيد كيا گيا ہے كيونكہ انہوں نے سعودی سياسی پاليسيوں كو ہميشہ تنقيد كا نشانہ بنايا ہے اور ہر ممكن طريقے سے ان پاليسيوں كو برملا كرنے كی كوشش كی ہے اور یہی وہ چيز ہے جو آل سعود كی ناراضگی كا باعث بنی ہے ۔
995713
نظرات بینندگان
captcha