اسلامی تعاون تنظيم كی بين الاقوامی اداروں سے فلسطينی قيديوں كی حمايت میں مدد كا مطالبہ

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كی بين الاقوامی اداروں سے فلسطينی قيديوں كی حمايت میں مدد كا مطالبہ

23:44 - April 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2315559
بين الاقوامی گروپ: اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو گذشتہ روز ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں انسانی حقوق كی بين الاقوامی تنظيموں اور اقوام متحدہ سے فلسطينی قيديوں كی حمايت كا مطالبہ كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "OIC" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے انسانی حقوق كی تنظيموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيل پر دباؤ ڈالا جائے تاكہ فلسطينی قيديوں كے جائز مطالبات كو منظور كرے۔
انہوں نے كہا صیہونی حكومت فلسطينی شہريوں كو بغير عدالتی حكم كے گرفتار كرتی ہے اور بچوں كو سياسی سرگرميوں كے جرم میں گرفتار كركے جيلوں میں ڈال ديتی ہے۔ بين الاقوامی برادری كو اسرائيلی جرائم كا خاتمہ كرنا چاہئے۔
ياد رہے كہ 1500 فلسطينی قيديوں نے اسرائيلی جيلوں میں دو ہفتے سے بھوك ہڑتال كی ہوئی ہے۔
996360
نظرات بینندگان
captcha