ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "OIC" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے انسانی حقوق كی تنظيموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيل پر دباؤ ڈالا جائے تاكہ فلسطينی قيديوں كے جائز مطالبات كو منظور كرے۔
انہوں نے كہا صیہونی حكومت فلسطينی شہريوں كو بغير عدالتی حكم كے گرفتار كرتی ہے اور بچوں كو سياسی سرگرميوں كے جرم میں گرفتار كركے جيلوں میں ڈال ديتی ہے۔ بين الاقوامی برادری كو اسرائيلی جرائم كا خاتمہ كرنا چاہئے۔
ياد رہے كہ 1500 فلسطينی قيديوں نے اسرائيلی جيلوں میں دو ہفتے سے بھوك ہڑتال كی ہوئی ہے۔
996360