سرائيوو میں اسلامك آرٹ "ماضی سے حال تك" كی نمائش كا آغاز

IQNA

سرائيوو میں اسلامك آرٹ "ماضی سے حال تك" كی نمائش كا آغاز

14:54 - May 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2316179
بين الاقوامی گروپ: سرائيوو كی انٹر نيشنل يونيورسٹی میں اسلامك آرٹ ماضی سے حال تك كے نام سے نمائش جاری ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Islamic Art Magazine" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس نمائش میں تركی اور بوسنيا كے مسلمان فنكاروں كے 70 سے زائد آثار ركھے گئے ہیں۔
یہ اسلامك آرٹ كی نمائش لوگوں میں اسلامك كلاسيك آرٹ كو متعارف كرانے كيلئے برپا كی گئی ہے جس میں اسلامی خطاطی اور عصر حاضر كے اسلامی فنون كو پيش كيا گيا ہے۔
ابھی تك ذرائع ابلاغ كے نمائندوں اور تركی اور بوسنيا كی عوام كی كثير تعداد نے اس نمائش كو ديكھا ہے۔ یہ نمائش تركی اور بوسنيا كے مشتركہ ثقافتی پروگرام كے تحت سرائيوو كی انٹر نيشنل يونيورسٹی میں بوسنيا آرٹ يونين اور سرائيوو مركز كی كوششوں سے منعقد ہورہی ہے۔
995968
نظرات بینندگان
captcha