ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "france-amerique" سے نقل كيا ہے امريكی وزارت خارجہ كی ترجمان وكٹوریہ تولينڈ نے صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے ٹيری جونز كی طرف سے ہونے والی قرآن کریم کی بے حرمتی كو امريكی اقدار كے خلاف قرار ديا ۔
امريكی ترجمان نے ٹيری جونز كے اقدام كو بہت برا اور پريشان كن قرار ديا اور كہا كہ امريكی شہری يا حكومت ايسے اقدامات كو اخلاقی اور معاشرتی اقدار كے مخالف سمجھتی ہے۔
ليكن سوال یہ پيدا ہوتا ہے كہ اگر وزارت خارجہ يا دفاع كو ان اقدامات كے رد عمل كا پتہ ہے تو كيوں اس گستاخ پادری كو ان اقدامات سے نہیں روكتی۔ جس كی وجہ سے پورے عالم اسلام كے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
997264