سلفی عالم نے مزدوروں كے عالمی دن كو اسلامی تعليمات كے مخالف قرار ديا ہے

IQNA

سلفی عالم نے مزدوروں كے عالمی دن كو اسلامی تعليمات كے مخالف قرار ديا ہے

21:49 - May 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2316375
بين الاقوامی گروپ: تيونس میں مقيم وہابی عالم شيخ بشير بن حسن نے اسلامی ممالك میں مزدوروں كے عالمی دن منانے پر تنقيد كرتے ہوئے اسے خلاف اسلام قرار ديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "mag 14" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ تيونس كے سلفی گروپ كے عالم شيخ بشير بن حسن نے مزدوروں كے عالمی دن كی مناسبت سے ايك فتوی جاری كيا ہے جس میں انہوں نے اپنے پيروكاروں سے كہا كہ مزدوروں كے عالمی دن كی مايسبت سے ہونے والی احتجاجی ريليوں میں شركت نہ كریں۔
انہوں نے واضح كہا كہ بعض لوگ مجھے شدت پسند كہیں گے ليكن میں ان افراد سے كہتا ہوں كہ مزدوروں كا عالمی دن بدعت ہے جسے غير مسلموں نے اسلامی ممالك میں رواج ديا ہے۔
اس وہابی شيخ نے مزيد كہا كہ عيد قربان اور عيد فطر كے علاوہ كسی قسم كا جشن منانا، اسلام میں حرام قرار ديا گيا ہے۔ كيونكہ ان دو كے علاوہ ہر جشن بدعت ہے اور مسلمانوں كو اس سے دوری اختيار كرنی چاہئے۔
997501
نظرات بینندگان
captcha