ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات كی سركاری نيوز ايجنسی "وام" سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی قرآنی مقابلے دبئی ايوارڈ كی انتظامی كمیٹی نے گذشتہ روز ايك پريس كانفرنس میں اعلان كيا قرآنی خطی نسخوں كا مركز "الممرز" كے منطقہ میں تاسيس ہوگا۔
اس كمیٹی كے سربراہ ابراہيم محمد بوملحہ نے بتايا كہ اس مركز كا ايجنڈا قرآن كريم كے خطی نسخوں اور علوم قرآنی كے موضوعات پر ديگر خطی آثار اور احاديث نبوی كی جمع آوری ہے۔
انہوں نے مزيد كہا قرآن كريم كے خطی نسخوں اور ديگر علوم قرآنی كے آثار كو جديد ٹيكنالوجی كے ذريعہ حفاظت كی جائے گی۔
ابراہيم محمد بوملحہ نے كہا كہ دوبئی كے حاكم شيخ محمد بن راشد آل مكتوم نے اپنے ذاتی قرآن كريم كے خطی نسخے اس مركز كو تحفے میں دے دئیے ہیں۔ يادرہے كہ اور اس مركز كا افتتاح آئندہ دو مہينوں میں الممرز كے منطقہ میں ہوجائے گا۔
997548