ہالينڈ كی پارليمنٹ كے اسلام مخالف نمائندہ نے مسلمانوں كو اسلام سے خارج ہونے كی دعوت دی

IQNA

ہالينڈ كی پارليمنٹ كے اسلام مخالف نمائندہ نے مسلمانوں كو اسلام سے خارج ہونے كی دعوت دی

23:40 - May 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2317295
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ كی پارليمنٹ كے اسلام مخالف نمائندہ وائلڈرز گرٹ نے گذشتہ روز اپنی گفتگو میں دنيا كے مسلمانوں كو دعوت دی كہ اسلام سے خارج ہوجائیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "rnw" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ہالينڈ كی پارليمنٹ كے اسلام مخالف نمائندہ نے توہين فلم "فتنہ" كے پروڈيوسر وائلڈرز گرٹ نے اپنی نئی كتاب " موت كی علامت، "اسلام سے ميری اور مغرب كی جنگ" نامی كتاب كی تقريب رونمائی جو نيو يارك میں منعقد ہوئی اس میں گفتگو كرتے ہوئے كہا میں نے اسلام كے بارے میں اپنا نقطہ نظر اس كتاب میں بيان كيا ہے۔ نمائندے نے گفتگو میں پيامبر اسلام كے بارے میں توہين آميز لہجہ میں بات كرتے ہوئے مسلمانوں سے كہا اگر مسلمان اسلام سے دور ہوجائیں اور محمد(ص) كو اپنا نمونہ عمل نہ بنائیں اور قرآن كو تشدد پسند كتاب قرار دیں تو دنيا میں ناقابل قبول واقعات رونما ہوں گے۔اس كتاب كی ايسی حالت میں رونمائی ہوئی ہے جبكہ كچھ عرصہ پہلے ہالينڈ كی سياسی اور مذہبی شخصيات نے وائلڈرز كے كچھ اقدامات سے لاتعلقی كا اظہار كرتے ہوئے اس كی مخالفت كی تھی۔
998206
نظرات بینندگان
captcha