قرآن كريم كو جلانے كا اقدام باقاعدہ منصوبہ بندی اور سوچی سمجھی سازش

IQNA

قرآن كريم كو جلانے كا اقدام باقاعدہ منصوبہ بندی اور سوچی سمجھی سازش

23:43 - May 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2317300
بين الاقوامی گروپ: اسلامی مزاحمتی تنظيم حزب اللہ لبنان نے گذشتہ روز ايك بيانیہ جاری كيا جس میں ٹيری جونز امريكی پادری كے ہاتھوں قرآن كريم كو جلانے كے اقدام كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا كہ گستاخ امريكی پادری نے باقاعدہ منصوبہ بندی اور جان بوجھ كر قرآن كريم كی بے حرمتی كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے الماور نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ نے اپنے بيانیہ میں تاكيد كی ہے اس قابل نفرت جرم سے پتہ چلتا ہے كہ اس قرآن اور اسلام مخالف امريكی كتنی گہری دشمنی ركھتا ہے۔
اس بيانیہ میں آيا ہے ٹيری جونز كا قرآن كريم كو جلانے كا مقصد مغربی اقوام اور دين اسلام كے درميان نفرت پھيلا تا ہے ۔ حزب اللہ نے تاكيد كی ہے كہ ٹيری جونز كا دوبارہ قرآن كريم كی بے حرمتی كرنا اور امريكی حكام كا اور دنيا كا اس پر خاموش رہنا اسی طرح امريكی ائير بيس میں امريكی فوجيوں كا قرآن كريم اور اسلام كتب كا جلانا باقاعدہ منصوبہ كی طرف نشاندہی كرتی ہے۔ حزب اللہ نے مزيد كہا كہ ٹيری جونز كے اس اقدام كی ذمہ دار امريكی حكومت ہے جنہوں نے اس اقدام پر خاموشی اختيار كی اور اسے اس قابل نفرت جرم سے روكنے كی كوشش نہیں كی۔
واضح رہے كہ انہوں نے اقوام اور عرب اور مسلمانوں سے اسلامی مقدسات كی توہين كے مقابلہ كيلئے سنجيدہ قدم اٹھانے كا مطالبہ كيا ہے۔
998200
نظرات بینندگان
captcha