دين سے متعلق مغربی دنيا كے غلط تصورات كو تبديل ہونا چاہيئے

IQNA

دين سے متعلق مغربی دنيا كے غلط تصورات كو تبديل ہونا چاہيئے

23:58 - May 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2317307
بين الاقوامی گروپ : تہران يونيورسٹی کے بين الاقوامی مطالعاتی مركز كے صدر نے واضح كيا ہے كہ گزشتہ دہايوں كے دوران مغربی دنيا میں دين سے متعلق جن غلط تصورات نے رواج پایا ہے ان كو اب تبديل ہونا چاہيئے ۔
بين الاقوامی كانفرنس "دين اور عصر حاضر كی بيداری" سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق تہران يونيورسٹی كے بين الاقوامی مطالعاتی مركز كے صدر "نوربخش"نے اپنے خطاب كےدوران خيال ظاہر كيا ہے كہ مغربی دنيا میں دين كو خرافات اور استبداد سے مخلوط ايك گمراہ مكتب تصور كيا جاتا ہے اور یہ كہا جاتاہے كہ دين اور عصر حاضر كی ضروريات كے مابين تضاد پايا جاتا ہے ۔

انہوں کہا : اگرچہ تاريخ میں كچھ ايسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن سے دین کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ليكن اس كا مطلب یہ نہیں كہ دين فقط انہی نتائج پر مشتمل ہے ۔
997740
نظرات بینندگان
captcha