ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "ریڈيو نور" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی تنظيم "عمل اسلامی" کی جانب سے شيخ "عبد النار جبری" كی صدارت اور تنظيم كی كمانڈنگ كونسل كے اركين كی موجودگی میں منعقد ہونے والی نشست كے اختتام پر گستاخ قرآن ٹيری جونز کی اس شرانگیز حرکت كی شديد الفاظ میں مذمت كی گئی ہے ۔
تنظيم "علماء جبل عامل كا اجتماع" نے بھی ٹيری جونز كے توہين آميز اقدام كی شديد مذمت كرتے ہوئے امريكی پادری کے اس اقدام کو مسلمانوں كے احساسات سے بے اعتنائی قرار ديا ہے اور اس گستاخ پادری كی توہين آميز حركتوں كے سدباب کا مطالبہ کیا ہے ۔
998353