ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، آج ۲ مئی كو بچيسویں بين الاقوامی كتابی نمائش میں وزير اسلامی ثقافت و ارشاد كی موجودگی میں اسلامی بيداری ہال اور "اسلامی بيداری ، استكبار كے ساتھ جنگ" كے شعار سے "مقاومت" كے اسٹال كی افتتاحیہ تقريب کے دوران كتاب "حج اور اسلامی بيداری" كی رونمائی كی جائے گی ۔
اس نمائش كے دوران اسلامی بيداری سے موسوم ہال میں عوام كے لیے مختلف ثقافتی ، ہنری اور بين الاقوامی كتابوں كے سٹال لگائے گئے ہیں ۔ جب كہ اس ہال کے اہم ترین پروگراموں میں گزشتہ سالوں كے دوران رونما ہونے والی علاقائی تبديلیوں اور وال سٹریٹ پر قبضہ تحريك کا جائزہ ، شعر اور قصوں كی محفل ، اسلامی بيداری كے عنوان سے تصويری نمائش اور اس موضوع پر معروف فلموں كی نمائش شامل ہیں ۔
998475