اسلام عدالت كا محافظ، آزادی ، سلامتی اور انسانی حقوق كا احترام كرتا ہے

IQNA

23:55 - May 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2317333

اسلام عدالت كا محافظ، آزادی ، سلامتی اور انسانی حقوق كا احترام كرتا ہے

بين الاقوامی گروپ: اسلام نے مسلمانوں كو سفارش كی ہے كہ تفرقہ سے پرہيز كریں اور دوسروں كی اقدار كا احترام كریں اسلام عدالت كا محافظ آزادی سلامتی اور انسانی حقوق كا احترام كرتا ہے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بين الاقوامی تقريب بين المذاہب كنونشن كے مشير محمد حسن تبرائيان نے گذشتہ روز بين الاقوامی دين اور معاصر بيدار ی كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا انسان ايك سماجی مخلوق كے طور پر مودت ، بردباری، كے سایہ میں ايك دوسرے كے تجربوں كو كو حاصل كرنا چاہئے ان كی تقرير كا موضوع اديان اور بشری امنيت تھا۔ انہوں نے كہا مذاہب وقت كی محدوديت سے گذر كر عالمی صورت اختيار كر گئے ہیں۔ پيغمبر اكرم (ص) نے پر امن بقائے باہمی اور انسانی بھائی چاے كا تصور پيش كيا۔ انہوں نے مزيد كہا تمام مذاہب كی بنياد مشترك ہے وہ خدا پيغمبران الٰہی اور غيب پر ايمان ہے اسلام تمام انسان كو برابر سمجھتا ہے فقط برتری اسے حاصل ہے جو باتقوا ہے اور اسلام میں اقليتوں كے ساتھ امتيازی سلوك روا ركھنے كی ممانعت ہے۔
998536
نظرات بینندگان
captcha