ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "dunyabulteni" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ دو روزہ بين الاقوامی كانفرنس انجمن تہذيب اور ہمبستگی جوانان ميگزين كے تعاون سے ہورہی ہے۔ جس میں اسلامی ممالك كے مصنفين ، علماء كرام، سكالرز اور محققين شركت كریں گے اور یہ انقرہ میں كوجاتپہ ثقافتی مركز میں منعقد ہوگی۔
اس كانفرنس كا مقصد 1928ء مصر میں بننے والی اخوان المسلمين كے بانی حسن البناء كے تفكرات اور نقطہ نظر كا جائزہ لينا ہے یہ تحريك حسنی مبارك كے بعد ہونے والے انتخابات میں سب سے زيادہ سیٹیں جيتنے والی جماعت ہے۔
اس كانفرنس میں اخوان المسلمين كے راہنما اشرف عبدالغفار "اخوان المسلمين كے اسلامی سرحدوں كے باہر اثرات" كے موضوع پر خطاب كریں گے۔ بين الاقوامی تقريب المذاہب ايسوسی ايشن كے نائب صدر اور قطر يونيورسٹی كے فقہ و اصول كے استاد علی قرہ داغی كی تقرير كا عنوان "اخوان المسلمين كے سياسی تفكرات" ہوگا۔ اس كے علاوہ ترك اسكالرز مصنف علی كاچار اخوان المسلمين حسن البناء كے زمانہ میں كے عنوان سے اور ترك اسكالر علی بولاچ تركی میں تفہيم اسلام میں اخوان المسلمين كا كردار كے عنوان سے خطاب كریں گے۔
998383