مكتب اہل بيت(ع) كے مطابق شيعہ جوانوں كی تربيت كے موضوع كا نائيجيريا میں جائزہ

IQNA

مكتب اہل بيت(ع) كے مطابق شيعہ جوانوں كی تربيت كے موضوع كا نائيجيريا میں جائزہ

23:27 - May 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2317711
فكر و نظر گروپ: جمہوریہ نائجيريا كا شہر "كادنا" میں سيمينار منعقد ہورہا ہے جس میں مكتب اہل بيت كی تعليمات كے مطابق شيعہ جوانوں تربيت كے موضوع كا جائزہ ليا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق یہ سيمينار 15 اور 16 مئی كو دارالثقلين انسٹی ٹيوٹ میں منعقد ہوگا اور اس میں نسل جوان كو اہل بيت كی تعليمات كے مطابق تربيت كے موضوع كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس دو روزہ سيمينار میں ممتاز علماء اور اسكالرز خطاب كریں گے۔ دارالثقلين انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ شيخ حمزہ محمد اول عصر حاضر میں اسلام اور جوانوں كا كردار كے موضوع پر خطاب كریں گے۔ اس كے علاوہ سيمينار كے شركاء میں شيخ يونس محمد ثانی اسلام اورتربيت حسين توتور حلم اور دين میں رابطہ اور خانم آداما بچوں كی تربيت میں معلمين كا كردار كے موضوعات پر خطاب كریں گے۔
998854
نظرات بینندگان
captcha