ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "جنوب مغربی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، ہندوستان میں ايك علمی نشست كے دوران ماہرين ، دانشوروں اور مذہبی علماء كی موجودگی میں قرآنی تعليم كے حصول اوراس آسمانی صحيفے كی تعليمات اور پيغامات كی پيروی كی اہميت اور ضرورت كا جائزہ گيا ہے۔
نشست كے آغاز میں ہندوستان كے اسلامی مدرسے "ضياء القرآن" كے استاد اور معروف خطيب "محمد عرفان" نے اپنے خطاب كے دوران واضح كيا ہے كہ عصر حاضر میں ہم كوقرآنی تعليم كی ترويج اور ترقی كا موقع فراہم ہے كيونكہ آج لوگوں كے اندر قرآنی علوم كی تشنگی اور اس كی ضرورت كا احساس بيدار ہو چكا ہے ۔
999113