تہران میں "اسلام اور معاشرہ" كے عنوان سے پہلی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

23:54 - May 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2318090

تہران میں "اسلام اور معاشرہ" كے عنوان سے پہلی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : ١۲سے ١۳ دسمبر تك تہران میں ايران اور ملائيشيا كے تعاون سے پہلی دوسالہ بين الاقوامی كانفرنس "اسلام اور معاشرہ" كا انعقاد كيا جائے گا ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «imisc»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس وزارت علوم سے منسلك ثقافتی اور سماجی مطالعات فيكلٹی ،ايران كے ٹيكنالوجی اور تحقيقاتی سینٹر كے علاوہ ملائيشيا كی نيشنل يونيورسٹی (UKM) كے تعاون سے منعقد كی جائے گی ۔
اس كانفرنس كے دوران اسلام اور حقوق بشر ، اسلام میں اقليتوں كے حقوق ، اسلام میں سماجی انصاف ، اسلام میں عدل و انصاف ، اسلام میں خواتين كے حقوق ، اسلام میں صلح كا مفھوم اور اسلام میں آزادی كا مفہوم ، اسلام اور جمہوريت ، اسلام اور اقتصاد ، اسلامی ثقافت اور تہذيب ،اسلام اور انتظام ،علم اور ٹيكنالوجی میں مسلمانوں كا كردار ، عالمی ترقی میں مسلمان خواتين كا كردار اور ان جيسے ديگرموضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
998776
نظرات بینندگان
captcha