بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل "سيدحسن نصر اللہ " نے اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر کے معاون اول "محمد رضا رحيمی" كے ساتھ ملاقات كے دوران ايك مرتبہ پھر اپنی ، مزاحمت اور لبنانی عوام كی جانب سے لبنان كی پشت پناہی پرقائد انقلاب، ايرانی حكومت اور عوام كا شكریہ ادا كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ یہ انسانی اقدامات ايران كے لیے بہت سی مشكلات كا باعث بنے ہیں ۔