ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے كويتی نيوز ايجنسی "kuna" سے نقل كيا ہے كہ عرب ليگ نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں اعلان كيا ہے كہ قاہرہ اجلاس میں يمنی عوام كی مشكلات اور ان كو امداد دينے كے طريقہ كار كا جائزہ ليا جائے گا۔
عرب ليگ نے كہا كہ اسلامی تعاون تنظيم كے ساتھ مل كر اس اجلاس میں يمنی عوام كی مشكلات اور سياسی افراتفری كی وجہ سے اقتصادی اور سيوررٹی كی ابتر صورت حال كا جائزہ ليا جائے گا اور يمنی عوام مخصوصا عورتوں اور بچوں كو سنگين صورت حال سے نكالنے كے طريقہ كار كے بارے میں بھی سوچا جائے گا۔
1000019