انسان كو اسكی فطرت كی جانب رہنمائی ، ہدايت كی راہ میں انبياء ﴿ع﴾ كا وسيلہ رہا ہے

IQNA

23:51 - May 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2318943

انسان كو اسكی فطرت كی جانب رہنمائی ، ہدايت كی راہ میں انبياء ﴿ع﴾ كا وسيلہ رہا ہے

فكر و علم گروپ : محمد رضا قزلسفلی نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اللہ تبارك و تعالی نے اپنے انبياء ﴿ع﴾ اور اولياء كو تعليم اور تعلم كی صلاحيت عطا فرمائی ہے تاكہ انسان كو اس كی فطرت كی جانب رہنمائی اور جہالت كے ساتھ مقابلے كے ذريعے ہدايت كا راستہ دكھا سکیں ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، سيراليون میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلر جنرل "محمد رضا قزلسفلی" نے استاد شہيد مطہری كی شہادت كے موقع اور يوم استاد كی مناسبت سے ملك كے دو نامور روزناموں "اسٹنڈر ٹائمز" اور "سلون ٹائمز" كو انٹرويو ديا ہے ۔
انہوں نے ايرانی روايات اور استاد كے مقام پر روشنی ڈالی اور شہيد مطہری كے بارے خیال ظاہر کیا ہے کہ مطہری ايك بہت عظيم مصلح اور ايك ممتاز اسلامی مفكر تھے جن كو امام خمينی نے اپنی زندگی كا ماحاصل قرار ديا اور قائد انقلاب بھی ان كے افكار اور مبانی كو اسلامی جمہوریہ ايران كی اساس قرار ديتے ہیں۔
1000575
نظرات بینندگان
captcha