ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ یہ مقابلے وزارت تعليم اور مذكورہ ادارے كے درميان معاہدوں كی بنياد پر ہائی سکول كے ۷۵ طلباء كی شركت كے ہمراہ "دينی ثقافت كے مبانی" كے عنوان سے منعقد كیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ جیوری كے فيصلے كے مطابق ان مقابلوں میں انصاف شرافالديناف، روفينيا كيميت آوا، مارسيل حافظاف، زيليا خامبيكآوا، ليسان غينالدينآوا، دينار شيخ علیاف و قاليه شرافالدينآوا نےكاميابی حاصل كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نے مقابلوں كے اختتام پر كامياب شركا ء كے درميان قيمتی انعامات تقسيم كیے ہیں ۔
1000480