ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ،۳۰ اپريل كو يوكرائن كے شہر "كيف" میں واقع سائنسز انسٹی ٹیوٹ آف فلسفہ میں "تصوف : ائیڈيالوجی، طريقہ كار ، ادارے ، روايات اور جدت پسندی" كے عنوان سے بين الاقوامی تصوف سيمينار كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
مذكورہ سمينيار سائنسز انسٹی ٹیوٹ آف فلسفہ ، نيشنل يونيورسٹی "تربيت معلم" كے مذاہب ریسيرچ سينٹر اور يوتھ يونين كے علمی اور تحقيقاتی مركز كی كوششوں سے يوكرائن ، رشين فیڈريشن ، جمہوری آذربائيجان، امريكا، تاتارستان ، داغستان سے تعلق ركھنے والے دانشوروں ، محققين اور علوم تصوف كے ماہرين كے علاوہ تصوف كی جانب مائل دسيوں افراد كی شركت كے ہمراہ منعقد كيا گيا ہے ۔
1000481