ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "albawwaba" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ عراق كی صوبائی كونسل نے اعلان كيا ہے كہ فلوریڈا میں قرآن كريم كی دوبارہ بے حرمتی كے احتجاج میں صوبہ كے مختلف گروپوں نے امريكی قونصلیٹ كو خارج كرنے كا مطالبہ كيا ہے يادرہے كہ صوبہ ميسان میں امريكی قونصلیٹ موجود ہے۔
صوبائی كونسل كے ركن ميثم الفرطوسی نے 5 مئی كو اعلان كيا ہے كہ صوبے كی تمام پارٹيوں مخصوصا مذہبی پارٹيوں نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں قرآن كريم كی دوبارہ بے حرمتی كی شديد مذمت كی گئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا امريكی حكام نے ٹری جونز كو آزاد چھوڑا ہوا ہے تاكہ وہ قرآن كريم كی بے حرمتی جاری ركھے اس كے اسلام مخالف اقدام كی شديد مذمت كرتے ہیں۔
يادرہے كہ امريكی گستاخ پادری نے قرآن كريم كو جلايا تھا اور پھر گذشتہ ہفتہ دوبارہ قرآنی نسخہ كو جلا كر اسلام اور مسلمانوں كی توہين كی جس كے اعتراض میں پورے عالم اسلام میں غم و غصہ كی لہر دوڑ گئی اور اس كے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔
1000943