ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت اور روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمد باقر خرمشاد نے ايران كے مقدس شہر قم میں مراجع تقليد آيت اللہ مكارم شيرازی اور آيت اللہ جوادی آملی سے ملاقات كی ۔ اس ملاقات میں انہوں نے كہا كہ گذشتہ 16 سالوں میں آرگنائزيشن نے كوشش كی ہے كہ مراجع تقليد كے فرامين اور مدارس دينیہ كی مشاركت سے آرگنائزيشن اپنے پروگراموں كو ترتيب دے۔
انہوں نے كہا آرگنائزيشن نے گذشتہ سال كی سرگرميوں كو بيان كرتے ہوئے كہا 2011ء میں ہمارا محور مكتب اہل بيت﴿ع﴾ كی تبليغ اور عاشورہ ثقافت كی ترويج تھا اسی طرح خطے میں بيداری اسلامی اور اس میں آرگنائزيشن كے روابط كی تفصيلات بيان كیں۔
انہوں نے بتايا كہ محرم اور رمضان كے مہينوں میں 3300 مبلغين كو بھيجا گيا اور متعدد ممالك میں دارالقرآن كی تاسيس كی گئی۔ ہمارے گذشتہ سال كی قرآنی اور تبليغی سرگرمياں بہت تاثير گذار تھیں۔
1000989