قاہرہ میں قرآن كريم كے علمی اعجاز اور حديث نبوی پر بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

IQNA

قاہرہ میں قرآن كريم كے علمی اعجاز اور حديث نبوی پر بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

22:29 - May 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2320710
بين الاقوامی گروپ: مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں آج صبح بنی يوسف يونيورسٹی میں قرآن كريم كے علمی اعجاز اور حديث نبوی كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز ہوا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "اخبار مصر" نيت ورك سے نقل كيا ہے یہ كانفرنس گذشتہ روز عالمی اعجاز علمی قرآن ايسوسی ايشن كے سيكرٹری جنرل اور بنی يوسف يونيورسٹی كے چانسلر كی موجودگی میں شروع ہوئی۔
اس كانفرنس كا مقصد قرآن كريم اور سنت نبوی سے حاصل شدہ عميق قرآنی تحقيقات كا جائزہ اور اعجاز علمی قرآن كے موضوعات پر ہونے والی تحقيقات كا بحث و تمہيد ہے۔ اور مختلف قرآنی مراكز كے علمی تجربات كا باہمی تبادلہ ہے۔ انہوں نے مزيد كہا اس سال جتنی بھی كانفرنسز ہوئی ہیں ان كا مقصد نوجوان محققين كی حوصلہ افزائی اور بنی يوسف يونيورستی كا مختلف علمی مراكز كے ساتھ روابط كو مستحكم كرنا ہے۔
انہوں نے كہا مسلمان محققين قرآن كريم كے حقائق اور معارف كو پانے كيلئے مسلسل تحقيقات میں مصروف ہیں۔ ذرائع ابلاغ كے مطابق اس دو روزہ كانفرنس میں محققين قرآن كريم كے علمی اعجاز كے بارے میں اپنے تحقيقی مقالے پيش كریں گے۔
1001850
نظرات بینندگان
captcha