مڈغاسكر ؛ "فن مناظرہ اور دينی شبہات كا جواب" كے عنوان سے وركشاپ كا اہتمام

IQNA

22:43 - May 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2320721

مڈغاسكر ؛ "فن مناظرہ اور دينی شبہات كا جواب" كے عنوان سے وركشاپ كا اہتمام

علم و فكر گروپ : مڈغاسكر كے دارالحكومت "ٹناناريو" میں واقع جامعة المصطفی العالمية قم كی شاخ مدرسہ"امام صادق﴿ع﴾" میں "فن مناظرہ اور دينی شبہات كا جواب" كے عنوان سے وركشاپ كا اہتمام كيا گيا ہے جو ١۰ مئی تك جاری رہے گی ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، مڈغاسكر میں جامعة المصطفی العالمية قم كے ذيلی دفتر كے انچارج "اسماعيل پيرنيا" نے اعلان كيا ہے كہ ۴ مئی سے علماء اور مفکرین كی موجودگی میں "فن مناظرہ اور دينی شبہات كا رد" كے عنوان سے وركشاپ كا آغاز كيا گيا ہے جو ١۰ مئی تك جاری رہے گی ۔
انہوں نے مزيدكہا ہے كہ یہ وركشاپ ملك بھر سے اور فرانس كے جزيرہ "مايوٹ" سے تعلق ركھنے والے ۴۰ شيعہ - سنی علماء کے علاوہ مڈغاسكر میں جامعة المصطفی العالمية كے زير نگرانی كام كرنے والے مدارس كے طلباء كی شركت كے ہمرا جاری ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين پيرنيا نے واضح كيا ہے كہ آيت اللہ حسينی وركشاپ میں شریک افراد كے لیے مربوط موضوعات اور مباحث كی تشريح كے ساتھ ساتھ سوالات اور دينی شبہات كا جواب بھی دیں گے ۔
1001909
نظرات بینندگان
captcha