جبل طارق میں اسلام كے موضوع پر سيمينار اور نمائش كا اہتمام

IQNA

جبل طارق میں اسلام كے موضوع پر سيمينار اور نمائش كا اہتمام

14:38 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321397
بين الاقوامی گروپ: اسپين كے شہر جبل طارق كے "مكينتاش" ہال میں 5 اور 6 مئی كو اسلام كے موضوع پر نمائش اور سيمينار منعقد كيا گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Gibraltar Chronicle" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار سے متعدد علماء اور مذہبی سكالرز نے دين اسلام كے بارے میں خطاب كيا اس كے ساتھ اسلام كے موضوع پر نمائش كا اہتمام كيا گيا تھا جس میں اسلامی ثقافت كے بارے میں متعدد پوسٹرز لگائے گئے تھے۔
قرآن كريم كے متعدد نسخے، اسلامی ہنڈی كرافٹ، اسلامی آرٹ كے نمونے اور اسلامی لباس بھی نمائش میں موجود تھے۔ یہ نمائش جبل طارق میں مقيم مراكشی مزدور يونين كی كوششوں سے لگائی گئی تھی اور اس كا مقصد مسلمانوں اور اسلام سے لوگوں كو بہتر آشنا كرتا تھا۔ اس نمائش كا دوسرا مقصد مذاہب كے درميان اسلام كا باہم بقائے اس كے ساتھ زندگی گذارنا بھی تھا۔
1002375
نظرات بینندگان
captcha