ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے كويت كی سركاری نيوز ايجنسی "كونا" سے نقل كيا ہے یہ بين الاقوامی كانفرنس عالمی مسلم علماء يونين اور الزيتونہ يونيورسٹی كے تعاون سے منعقد ہورہی ہے۔ جہاں اسلام كے ممتاز فقہاء اس كانفرنس میں شركت كررہے ہیں۔ اس بين الاقوامی كانفرنس كے پہلے دن حزب النھضہ كے سربراہ راشد الغنوشی نے خطاب كيا ہے۔
يادرہے كہ تيونس میں زين العابدين بن علی كی حكومت كے سقوط كے بعد ہونے والے آزاد انتخابات میں النھضة كامياب ہوئی تھی۔ انہوں نے كہا تيونس كے انقلاب كے بعد ايك دور كا آغاز ہوا ہے جس میں لوگ آزادی كا مزہ لے رہے ہیں وہ آزادی جس سے سالوں محروم رہتے تھے۔
1002016